ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: آٹونے دی سائیکل کوٹکر: سائیکل سوارہلاک

ہوناور: آٹونے دی سائیکل کوٹکر: سائیکل سوارہلاک

Mon, 13 Feb 2023 20:07:02    S.O. News Service

ہوناور:13؍ فروری (ایس اؤ نیوز) شہر کے گیرسوپا ۔ ہوناور قومی شاہراہ پر پربھات نگر شری رام کامپلیکس کے سامنے سائیکل اور آٹورکشا کے درمیان ہوئی ٹکرمیں سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

مہلوک کی شناخت ماوین کوروے انگڑی ہتل کے پرشوتم نرسمہا پائی (53) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جب کہ آٹورکشاڈرائیور کی شناخت چکن کوڑی کے شیوانند نارائن نائک بتائی گئی ہے۔  پرشوتم اپنی سائیکل پر سوار ہوناورکی طرف روانہ جارہے تھے تو آئی ٹی آئی کالج کی طرف سے ہوناور کی طرف نکلا ایک تیز رفتار آٹورکشا پیچھے سے آکر سائیکل سے ٹکراگیا۔ جس کے نتیجے میں سائیکل سوارپرشوتم زمین پر گرپڑے اور شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طورپر پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی علاج  کے بعد زائد علاج کےلئے اُڈپی اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے پرشوتم نے آخری سانس لی۔ آٹومیں سوار ایک عورت اور آٹوڈرائیور کومعمولی چوٹیں آئی ہیں۔ مہلوک پرشوتم کے والد گوپال کرشنا بھٹ نے ہوناور پولس تھانے میں معاملے کو لے کر شکایت درج کی ہے۔


Share: